سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے منی بجٹ کی تیاری، لگژری گاڑیوں اور سگریٹس پر نیا ٹیکس تجویز

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی اور مقررہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ مجوزہ منی بجٹ میں لگژری گاڑیوں، سگریٹس اور الیکٹرانک سامان پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس، پاکستانی عوام کی اکثریت مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان

ایف بی آر حکام کے مطابق الیکٹرانکس پر 5 فیصد لیوی عائد کرنے پر غور ہو رہا ہے تاہم قیمت کی حد طے ہونا باقی ہے۔ 1800 سی سی اور اس سے زائد انجن والی لگژری گاڑیوں پر بھی لیوی کی تجویز زیر غور ہے، تاہم اضافی ٹیکس عائد کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔

فلڈ لیوی بل کے ذریعے کم از کم 50 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سگریٹ کے ہر پیکٹ پر 50 روپے لیوی لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ لیوی سے حاصل ہونے والی آمدن صوبوں کے ساتھ شیئر نہیں ہوگی بلکہ براہ راست وفاقی خزانے میں جائے گی۔

ایف بی آر کے مطابق اگست میں ٹیکس وصولی میں 50 ارب روپے کا شارٹ فال سامنے آیا۔ ہدف 951 ارب روپے تھا جبکہ 901 ارب جمع ہو سکے۔ جولائی تا اگست مجموعی ٹیکس ریونیو میں تقریباً 40 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر ہے، تاہم سیلاب، توانائی کے کم استعمال اور کاروباری سرگرمیوں میں کمی کے باعث ایف بی آر کو مشکلات کا سامنا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے منی بجٹ کی تیاری، لگژری گاڑیوں اور سگریٹس پر نیا ٹیکس تجویز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!