کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس، پاکستانی عوام کی اکثریت مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان

اسلام آباد: ایپسوس نے نیا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس سروے جاری کر دیا، جس کے مطابق پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس پاک بھارت کشیدگی سے قبل والی سطح پر واپس آگیا ہے۔ رینکنگ میں پاکستان ترکیہ سے بہتر ہے لیکن دیگر علاقائی ملکوں سے پیچھے ہے۔

وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی

سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانیوں نے ملک کے مستقبل کی سمت کو درست قرار دیا، ہر چار میں سے ایک شہری کو یقین ہے کہ پاکستان درست ٹریک پر ہے، تاہم 74 فیصد عوام نے ملک کی سمت کو غلط قرار دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 64 فیصد شہری مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں۔ بیروزگاری سے تنگ افراد کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ غربت سے متاثرہ افراد کی شرح 6 فیصد بڑھ کر 33 فیصد تک پہنچ گئی۔

بجلی کی قیمتوں سے تنگ شہریوں کی شرح میں 6 فیصد کمی اور اضافی ٹیکسز پر پریشان افراد کی شرح 8 فیصد کمی کے بعد 7 فیصد رہی۔ 16 فیصد افراد نے معیشت کو مضبوط جبکہ 61 فیصد نے کمزور قرار دیا۔

مزید یہ کہ صرف 12 فیصد پاکستانیوں نے عام گھریلو اشیاء کی خریداری کو آسان قرار دیا، جبکہ 88 فیصد نے کہا کہ بنیادی اشیاء خریدنا مشکل ہے۔ ہر 10 میں سے 2 شہری ملازمت یا کاروبار کے تحفظ کے بارے میں پرامید ہیں، جب کہ جاب سیکیورٹی کا احساس 30 فیصد سے گھٹ کر 19 فیصد پر آگیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس، پاکستانی عوام کی اکثریت مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!