وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، جو ہجری سال 1447 کیلئے قابلِ عمل ہوگی۔

پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ پر جاری فہرست سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔ رقم صرف بینک کے ذریعے کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے، جبکہ زائرین کمپنی سے ادائیگی کی رسید اور معاہدے کی کاپی ضرور حاصل کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ زائرین کو چاہیے کہ ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش سمیت مکمل پیکج صرف مصدقہ عمرہ کمپنیوں سے ہی بک کرائیں تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!