کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایچ او عزیزآباد نے گٹکا ماوا بیچنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل بی ایریا بلاک 8 کے کیبن پان شاپ نمبر 03 پر چھاپہ مارا اور ملزم محمد عمیر عرف ببلو ولد محمد قاسم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 51 پڑیاں گٹکا ماوا برائے فروختگی برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 506/2025 درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) نے بتایا کہ ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، جو اس سے قبل بھی متعدد بار گٹکا ماوا فروشی کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔