ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی کا رین ایمرجنسی کیمپ کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے عائشہ منزل پر قائم سندھ حکومت کے رین ایمرجنسی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اور ایس ایچ او جوہر آباد نے انہیں بریفنگ دی۔

عزیزآباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار

ایس ایس پی وسطی ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ ضلع وسطی کی تمام سڑکوں سے بارش کا پانی نکال دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری ندی میں تغیانی کے باعث قریبی علاقوں میں پانی آیا تھا، تاہم پولیس نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی پولیس شہریوں کی ہر ممکن مدد کے لیے سڑکوں پر موجود ہے اور رین ایمرجنسی کے دوران عوامی سہولت کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) نے واضح کیا ہے کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پولیس اور دیگر ادارے مکمل رابطے میں ہیں۔

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!