ڈی جی آئی ایس پی آر کا مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبا اور اساتذہ سے خصوصی نشست

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی کے بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ، نکاسیٔ آب کے فوری اقدامات کی ہدایت

اس موقع پر ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں آرمی پبلک اسکول، کونوینٹ آف جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

نشست کے اختتام پر طلبہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان قوم کا فخر ہیں، پاک فوج نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں وطن کا دفاع کیا ہے اور کرتی رہے گی۔ طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل پرامید ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور بطور طلبہ ملک دشمن پروپیگنڈا اور جھوٹی معلومات سے خود کو بچائیں گے۔ طلبہ نے کہا کہ "پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں”۔

دوسری جانب اساتذہ نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی فکری ذمہ داری کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر کا مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبا اور اساتذہ سے خصوصی نشست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!