میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا لیاری کا دورہ، عوامی شکایات پر فوری ایکشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب لیاری پہنچے اور عوامی مسائل براہ راست سننے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واٹر کارپوریشن کو نکاسیٔ آب کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت دی اور پینے کے پانی کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنانے کا عزم دہرایا۔

کراچی: ایف بی ایریا بلاک 18 میں کنویں میں گرنے والا شخص زندہ بچا لیا گیا

میئر کراچی نے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے واٹر کارپوریشن کو ہنگامی بنیادوں پر پمپنگ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں جدید مشینری نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے نکاسیٔ آب کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو بارش کے بعد سڑکوں کی فوری مرمت کا حکم دیا گیا ہے جبکہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی عوامی سہولت کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اور بارشوں سے نمٹنے کے لیے مکمل پلان موجود ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا لیاری کا دورہ، عوامی شکایات پر فوری ایکشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!