پنجاب حکومت کا بڑا قدم: سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف

پاکستان نے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے جدید ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا ہے، جو 200 کلوگرام وزنی شخص کو اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستانی بندرگاہوں میں امریکا اور قازقستان کی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی

 سیکریٹری داخلہ پنجاب نے جدید ڈرون کو فوری طور پر ملتان روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کو بروقت ریسکیو کیا جا سکے۔ اس سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس نے ڈرون کی کامیاب ٹیسٹ فلائٹس مکمل کیں۔

سیکریٹری داخلہ نے مزید بتایا کہ سول ڈیفنس کے لیے مزید 10 ایئر لفٹ ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کی اپنی نوعیت کی پہلی ایمرجنسی ایئر لفٹ ڈرون سروس ہے، جو ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے لوگوں کو بحفاظت نکالنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ ’’پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور‘‘ کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔ اس دوران تربیت یافتہ سول ڈیفنس اہلکار اور رضاکار قیمتی انسانی جانیں بچانے میں فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید برآں، سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے شہریوں کی بطور رضاکار رجسٹریشن بھی جاری ہے۔ رواں ہفتے اب تک 4 ہزار سے زائد افراد ’’ریزیلئنس کور‘‘ میں رجسٹر ہو چکے ہیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “پنجاب حکومت کا بڑا قدم: سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!