وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات، پاک چین تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی اور پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اتوار کی رات ’خونی چاند‘ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دکھائی دے گا

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 2 ستمبر کو طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی روشنی میں ہمہ موسمی تزویراتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر مشترکہ ایکشن پلان 2024-29 پر دستخط کو بڑی پیش رفت قرار دیا گیا۔ وزیراعظم نے قراقرم ہائی وے اور ایم ایل ون منصوبے کی بحالی، گوادر پورٹ کی آپریشنلائزیشن اور سی پیک کے فیز 2 پر جلد عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے بیجنگ میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس کا بھی ذکر کیا جس میں 300 سے زائد پاکستانی اور 500 چینی کمپنیاں شریک ہوں گی۔ انہوں نے زراعت، معدنیات، ٹیکسٹائل، صنعت اور آئی ٹی کو اقتصادی تعاون کے لیے ترجیحی شعبے قرار دیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سی پیک، سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی، میڈیا اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

دونوں رہنماؤں نے اگلے سال پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ شایانِ شان طریقے سے منانے پر بھی اتفاق کیا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات، پاک چین تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!