کراچی (اسٹاف رپورٹ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رہائش گاہ گئے اور ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی گورنر سندھ کے ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے وابستگان کے ساتھ ہیں۔
