وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

کراچی (اسٹاف رپورٹ) وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور پارلیمنٹیرینز نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں آبائی حلقوں کے مسائل اور عوامی مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

کراچی: بنارسی تاجر سے بھتہ مانگنے والے دو ملزمان گرفتار، موبائل فونز اور سم کارڈز برآمد

ملاقاتوں کے دوران صوبائی وزیر محنت شاہد تھیہم، نجمی عالم، ممتاز جکھرانی سمیت دیگر رہنماؤں نے اپنے علاقوں کے مسائل اجاگر کیے۔ اسی طرح میڈم یاسمین شاہ، پیپلز لائیرز فورم کے صدر قاضی بشیر اور دیگر شخصیات نے بھی وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے تمام مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت پیپلز پارٹی کا مشن ہے اور عوامی مسائل کا بروقت حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور عوامی خدمت کے سفر کو بھرپور انداز میں آگے بڑھاتی رہے گی۔

رہنماؤں اور شخصیات نے پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں پر اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!