اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر النعیمی نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر امیرالبحر نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، 6 منشیات فروش گرفتار، منشیات و شراب برآمد
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں علاقائی بحری سلامتی، دفاع، تربیت اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز میں تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ جنرل النعیمی نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بحرین کے مابین بحری تعاون بالخصوص میری ٹائم سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں گہرے تعلقات ہیں۔ حالیہ دورہ دوطرفہ دفاعی روابط کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی سلامتی کے لیے مشترکہ تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
