اے وی سی سی / سی آئی اے پولیس کی بڑی کامیابی، کراچی سے اغوا ہونے والے 10 مغوی بچوں کو بازیاب کرلیا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر) اے وی سی سی / سی آئی اے پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے اغوا ہونے والے 10 مغوی بچوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

چیف آف اسٹاف بحرین ڈیفنس فورس کی نیول چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ کی ہدایت پر ایس ایس پی اے وی سی سی / سی آئی اے نے ڈی ایس پی آپریشن و انویسٹی گیشن کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے ٹیکنیکل شواہد اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

بازیاب ہونے والے بچوں میں عبدالمعیز (16 سال)، اصغر علی (2 سال)، موسیٰ (4 سال)، ایان (11 سال)، محمد ریحان (13 سال)، محمد مزمل (14 سال)، محمد شعبان (9 سال)، تانیہ (16 سال)، علیشاہ (14 سال) اور ہمنہ ناز (14 سال) شامل ہیں۔

پولیس نے کارروائی کے دوران محمد اختر ولد افضل، محمد راشد ولد اسماعیل اور ڈیکشن عرف علی ولد ارشد مسیح کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ مزید اہم انکشافات کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی اے وی سی سی آصف رضا بلوچ نے کہا کہ عوام کے تحفظ اور اغوا کی وارداتوں کے خاتمے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!