ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، 6 منشیات فروش گرفتار، منشیات و شراب برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 6 منشیات فروش اور سپلائرز کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے کرسٹل، چرس، بھنگ اور شراب سمیت دیگر نشہ آور اشیاء برآمد کی گئیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی چائنیز قونصل خانے آمد، شجرکاری مہم میں شرکت

پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ بغدادی، کھارادر اور چاکیواڑہ کی حدود میں کی گئیں، جہاں سے گرفتار ملزمان کی شناخت عائشہ، مبشر عرف مابو، ریاض، زاہد عرف شوٹر، منگل اور کشن کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے اور وہ عادی مجرم قرار دیے جاتے ہیں جو اس سے قبل بھی کئی بار گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مبشر عرف مابو اقدام قتل، ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی کے 8 مقدمات میں جیل جا چکا ہے، جبکہ ملزم ریاض بھی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں گرفتار ہوچکا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، 6 منشیات فروش گرفتار، منشیات و شراب برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!