کورنگی میں بڑی کارروائی، 10 کلو 400 گرام ہیروئن برآمد، بین الصوبائی منشیات گروہ کا رکن گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر برائے انسدادِ منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر نارکوٹکس کنٹرول وِنگ ڈسٹرکٹ کورنگی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

سندھ میں سپر فلڈ کا خطرہ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہنگامی پریس کانفرنس

مورخہ یکم ستمبر 2025 کو AETO خواجہ وسیم کی قیادت میں کارروائی کے دوران ایک ملزم مرزا علی ولد عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 10 کلو 400 گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں ہیروئن سپلائی کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق نارکوٹکس ٹیم نے ایک ماہ کی مسلسل تکنیکی نگرانی اور محنت کے بعد ملزم کو گرفتار کیا۔

تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مرزا علی کا تعلق ایک بین الصوبائی منشیات گروہ سے ہے، جو پشاور سے کراچی تک ہیروئن سمگل کرتا ہے اور اسے مقامی منشیات ڈیلرز کو سپلائی کرتا ہے۔

ملزم کے خلاف سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز (CNS) ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ نمبر 15/2025 درج کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی میں بڑی کارروائی، 10 کلو 400 گرام ہیروئن برآمد، بین الصوبائی منشیات گروہ کا رکن گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!