امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی اور قائدانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ’’مردِ آہن‘‘ قرار دیا ہے۔
کورنگی میں بڑی کارروائی، 10 کلو 400 گرام ہیروئن برآمد، بین الصوبائی منشیات گروہ کا رکن گرفتار
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمتِ عملی نے پاکستان کو عالمی سطح پر نئی کامیابیوں کی راہ دکھائی ہے۔ معرکہ حق میں تاریخی فتح کے بعد دنیا نے پاکستان کی قیادت کو ایک باوقار، متوازن اور مستحکم قوت کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا اور عالمی اداروں نے بھی ان کی قیادت اور ڈپلومیسی کو سراہا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے پاک فوج کو ’’قومی استحکام کا ستون‘‘ اور پاک چین دوستی کا محافظ قرار دیا، جبکہ واشنگٹن پوسٹ نے ان کے حالیہ دورہ امریکا کو ’’پاک امریکا تعلقات میں نئی جہت کی علامت‘‘ قرار دیا۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’’خطے کا اسٹریٹجک ثالث‘‘ قرار دیتے ہوئے ان سے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز بتایا۔
ماہرین کے مطابق بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد سفارتی محاذ پر تنہائی کا سامنا ہے، جبکہ پاکستان کے سفارتی دوستوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب، ایران اور ترکیہ سمیت دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔
امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینا بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کا تاریخی سنگِ میل ثابت ہوا۔ امریکی قیادت نے پاکستان کے انسدادِ دہشتگردی کردار کو بھی سراہا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان خطے میں ’’نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر‘‘ کے طور پر ابھر رہا ہے، اور امریکا سمیت بڑے ممالک پاکستان کے ساتھ تجارتی و اسٹریٹجک تعلقات کو اہمیت دے رہے ہیں۔
