پاکستان میں واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پلیٹ فارم، 65 فیصد صارفین خبریں تصدیق کیے بغیر مان لیتے ہیں

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ (آئی پی او آر) کی نئی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن گیا ہے جبکہ آن لائن خبریں تصدیق کیے بغیر ماننے والوں کی شرح 65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بیانیہ سازی میں واٹس ایپ کا حصہ سب سے زیادہ 27 فیصد ہے۔ اس کے بعد فیس بک 19 فیصد، یوٹیوب 18 فیصد، ٹک ٹاک 17 فیصد اور انسٹاگرام 10 فیصد کے ساتھ نمایاں پلیٹ فارمز ہیں، جبکہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کا استعمال صرف 2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

سروے کے مطابق 65 فیصد پاکستانی آن لائن خبریں تصدیق کیے بغیر مان لیتے ہیں جبکہ صرف 22 فیصد صارفین خبروں کی حقیقت جانچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 43 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ جھوٹی خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ فیس بک ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 68 فیصد افراد کے مطابق سوشل میڈیا نے ان کے نظریات پر کوئی فرق نہیں ڈالا، تاہم ہر 5 میں سے ایک شخص نے اعتراف کیا کہ اس کے خیالات سوشل میڈیا خبروں کے اثر سے بدلے ہیں۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان میں واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پلیٹ فارم، 65 فیصد صارفین خبریں تصدیق کیے بغیر مان لیتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!