واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے پیر کو جاری اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، جن کے مطابق مختلف مقامات پر پانی کی سطح میں اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 2 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ ایک ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے کابل میں نوشہرہ پر آمد اور اخراج 36 ہزار 600 کیوسک رہا، جبکہ خیرآباد پل پر پانی کی آمد و اخراج 2 لاکھ 2 ہزار کیوسک نوٹ کیا گیا۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 41 ہزار 400 اور اخراج صرف 8 ہزار کیوسک رہا، جبکہ دریائے چناب میں مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 2 ہزار اور اخراج ایک لاکھ ایک ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔
بیراجز کی صورتحال میں جناح پر آمد 2 لاکھ 27 ہزار 200 اور اخراج 2 لاکھ 20 ہزار 100 کیوسک، چشمہ پر آمد 2 لاکھ 43 ہزار 700 اور اخراج 2 لاکھ 27 ہزار 900 کیوسک رہا۔ تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 31 ہزار 900 اور اخراج 2 لاکھ 17 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
سندھ کے بیراجز میں گڈو پر پانی کی آمد 3 لاکھ 18 ہزار 200 اور اخراج 3 لاکھ 3 ہزار 900 کیوسک، سکھر بیراج پر آمد 2 لاکھ 85 ہزار 500 اور اخراج 2 لاکھ 34 ہزار 700 کیوسک، جبکہ کوٹری بیراج پر آمد 2 لاکھ 73 ہزار 800 اور اخراج 2 لاکھ 44 ہزار 700 کیوسک نوٹ کیا گیا۔
تریموں میں پانی کی آمد و اخراج 4 لاکھ 79 ہزار 700 کیوسک رہا جبکہ پنجند میں آمد ایک لاکھ 33 ہزار 100 اور اخراج ایک لاکھ 19 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کی موجودہ سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ ہے، جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1225.75 فٹ اور قابلِ استعمال ذخیرہ 6.025 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ کے ذخیرے میں پانی کی موجودہ سطح 648 فٹ اور قابلِ استعمال ذخیرہ 0.258 ملین ایکڑ فٹ نوٹ کیا گیا۔
واپڈا کے مطابق تربیلا، چشمہ، نوشہرہ اور منگلا کے مقامات پر پانی کی آمد و اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کے حساب سے ریکارڈ کیا جاتا ہے۔
