بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی

انسداد دہشتگردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جج کی چھٹی کے باعث 9 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

پنجاب میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب متاثرین کا ریسکیو، مویشی بھی محفوظ مقام پر منتقل

عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل سے متعلق درخواستوں پر بھی کارروائی نہ ہوسکی۔ جج امجد علی شاہ میڈیکل رخصت پر ہیں جس کے باعث آج تمام درخواستوں کی سماعت ممکن نہ ہوئی۔

سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنے معاون وکلاء کے ہمراہ عدالت پہنچے تاہم عدالتی عملے نے آگاہ کیا کہ سماعت ملتوی کرتے ہوئے اب 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں وکیل فیصل ملک نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہونا تھی، ہم صبح 8 بجے سے عدالت میں موجود تھے لیکن سماعت مؤخر کردی گئی۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!