سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: قتل و فوجداری مقدمات کے لیے یک صفحہ پرفارما لازمی قرار

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کے لیے نیا پرفارما جاری کرتے ہوئے اسے لازمی قرار دے دیا۔ اب مقدمات کی تمام بنیادی معلومات ایک ہی صفحے پر فراہم کی جائیں گی۔

جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر روک دی گئی

عدالتی حکم کے مطابق مقدمے کے ساتھ یہ معلوماتی فارم جمع کرانا لازمی ہوگا۔ پرفارما میں ایف آئی آر نمبر، متعلقہ تھانہ، ملزمان کے نام، عمر اور گرفتاری کی تاریخ درج ہوگی۔ اس کے علاوہ پوسٹ مارٹم کی تاریخ، وقت اور نتائج، فرانزک رپورٹ کی تفصیلات اور ٹرائل کورٹ و ہائیکورٹ کے فیصلوں کی معلومات بھی شامل ہوں گی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ تمام بنیادی معلومات ایک صفحے پر درج ہونے سے ججز کو مقدمے کی نوعیت اور اہمیت کا فوری اندازہ ہو سکے گا اور کارروائی میں تیزی آئے گی۔ قانونی ماہرین کے مطابق یہ اقدام عدالتی نظام میں شفافیت اور مقدمات کے جلد نمٹانے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: قتل و فوجداری مقدمات کے لیے یک صفحہ پرفارما لازمی قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!