جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر روک دی گئی

جیکب آباد (اسٹاف رپورٹر) جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ ٹرین کئی گھنٹوں سے اسٹیشن پر کھڑی ہے جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

پنجاب کے بعد سندھ میں سیلابی ریلا، 5 ستمبر کو گڈو بیراج پہنچنے کا امکان

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی تاہم راستے میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اسے جیکب آباد سے آگے روانہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی منزل تک رسائی ممکن بنائی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کلیئرنس ملنے تک ٹرین کی روانگی معطل رہے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر روک دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!