جہلم انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج اکیڈمی سیل

تھانہ سٹی جہلم میں عالمی تنظیم اہلسنت کی شوریٰ کے رکن حمیر علی قادری کی مدعیت میں انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف توہین رسالت اور پیمرا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر نمبر 563/25 میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 24 اگست کو وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں ملزم نے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ کلمات ادا کیے، جس سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی۔

عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا
مدعی نے مؤقف اپنایا کہ گستاخانہ الفاظ کے باعث عالم اسلام کے مسلمانوں میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہوا، اس لیے محمد علی مرزا کے خلاف 295 سی کے تحت قانونی کارروائی کی جائے۔

پولیس کے مطابق متنازع بیان کے بعد انجینئر محمد علی مرزا کو گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس کے احکامات پر امن عامہ کے قانون (تھری ایم پی او) کے تحت 30 دن کے لیے حراست میں لے کر جیل منتقل کیا گیا۔ جہلم میں قائم ان کی اکیڈمی کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 25 اگست کو علمائے کرام کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “جہلم انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج اکیڈمی سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!