عزیر بلوچ غیر قانونی اسلحہ کیس سے بری عدالت نے ریلیز آرڈر جاری کردیا

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر انہیں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمے سے بری کردیا۔
جہلم انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج اکیڈمی سیل

سماعت کے دوران وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عزیر بلوچ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور استغاثہ ٹھوس شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ وکیل کے مطابق ایک ملزم سیفل نے بیان دیا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحے کی ترسیل میں سہولت فراہم کی، تاہم اس بیان کو عدالت نے ناقابلِ اعتماد قرار دیا۔

عدالت نے عزیر بلوچ کو بری کرتے ہوئے ریلیز آرڈر جاری کر دیے اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ ملزم سے گولا بارود اور گولیاں برآمد کی گئی تھیں اور مقدمہ 2012 میں تھانہ سی آئی ڈی میں درج کیا گیا تھا، جبکہ عزیر بلوچ کو 2021 میں اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “عزیر بلوچ غیر قانونی اسلحہ کیس سے بری عدالت نے ریلیز آرڈر جاری کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!