پاکستان میں 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی، پی ٹی اے کا بڑا اقدام

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی سفارش پر ملک میں 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 600 سے تجاوز

این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ ایپس عوام سے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بٹور رہی تھیں۔ ان میں غیر ریگولیٹڈ فاریکس ٹریڈنگ ایپس کے ساتھ ساتھ وہ ایپلی کیشنز بھی شامل تھیں جو شہریوں کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبروں کی تفصیلات غیر قانونی طور پر جمع کر رہی تھیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کئی ایپس شہریوں کا پرسنل ڈیٹا اور سم معلومات چوری کر رہی تھیں، جبکہ ان ایپس کے ذریعے جوئے اور ’’جلدی امیر بننے‘‘ کے لالچ نے نوجوانوں کو گمراہ کیا۔

پی ٹی اے نے ان ایپس کی بندش کے بعد عوام کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی آن لائن پلیٹ فارمز کے استعمال سے اجتناب کریں اور صرف ریگولیٹڈ ذرائع کے ذریعے سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ کریں۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان میں 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی، پی ٹی اے کا بڑا اقدام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!