خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 600 سے تجاوز

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے، مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 604 تک پہنچ گئی، جبکہ 247 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دینی مدارس کیلئے بینک اکاؤنٹس کھولنے میں آسانیاں، اسٹیٹ بینک کی خصوصی ہدایات

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 خواتین اور 46 بچے بھی شامل ہیں۔ صرف ڈیرہ اسماعیل خان میں رات گئے بارش کے دوران چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور فلیش فلڈ سے مجموعی طور پر 3 ہزار 526 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 577 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔

سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ صوابی میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ دیگر حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لویر، بٹگرام، ڈی آئی خان اور صوابی میں پیش آئے۔

انتظامیہ کو متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 600 سے تجاوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!