غزہ پر اسرائیلی ظلم کی انتہا، الزیتون میں 10 فلسطینی شہید، اموات 61 ہزار 776 تک پہنچ گئیں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اہل غزہ پر زندگی مزید تنگ کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی الزیتون کے علاقے میں بمباری سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ رفح، جبالیہ اور خان یونس میں بھی شدید گولہ باری کی گئی۔ صرف 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 54 تک پہنچ گئی۔

پشاور: ریگی میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد ہلاک

بھوک اور غذائی قلت نے بھی غزہ میں تباہی مچادی ہے۔ مزید 4 افراد بھوک سے دم توڑ گئے، جس کے بعد غذائی قلت سے ہونے والی اموات کی تعداد 239 ہوگئی۔ مجموعی طور پر غزہ میں شہداء کی تعداد 61 ہزار 776 تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب یمنی حوثیوں نے ایک بار پھر اسرائیلی علاقوں پر میزائل فائر کیا، جس پر سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “غزہ پر اسرائیلی ظلم کی انتہا، الزیتون میں 10 فلسطینی شہید، اموات 61 ہزار 776 تک پہنچ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!