پشاور کے علاقے ریگی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس اور سی ٹی ڈی کو 18 مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 147,000 پوائنٹس سے تجاوز
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔ ہلاک دہشتگردوں میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔