78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رینجرز کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈی جی رینجرز اور افسران نے قائداعظم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔