ایف آئی اے کراچی زون میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، قومی یکجہتی اور عوامی خدمت کا عزم

ایف آئی اے کراچی زون میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ساؤتھ) مجاہد اکبر نے کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون، سینئر افسران اور عملے کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔

78واں یومِ آزادی: پی آئی اے نے فضاؤں میں جشنِ آزادی کی خوشیاں بکھیر دیں

تقریب کا آغاز وطن عزیز کی ترقی، سلامتی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا، جس کے بعد پرچم کشائی کی باوقار تقریب منعقد کی گئی۔ شرکاء نے آزادی کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور عوامی خدمت کے عزم کو دہرایا۔

تقریب میں آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ دورانِ تقریب ادارہ جاتی کارکردگی اور عوامی خدمات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں مستقبل کی منصوبہ بندی اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے کراچی زون میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، قومی یکجہتی اور عوامی خدمت کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!