پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے فضاؤں میں بھی جشنِ آزادی کا رنگ بھر دیا۔ قومی دن کو یادگار بنانے کے لیے پی آئی اے کی تمام پروازوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
پروازوں کے دوران مسافروں کے لیے ملی نغمے چلائے گئے جن سے جہاز کا ماحول وطن سے محبت کے جذبے سے گونج اٹھا۔ عملے اور مسافروں نے مل کر کیک کاٹا اور حب الوطنی سے لبریز نغموں کے ساتھ قومی دن کو یادگار بنایا۔
خصوصی طور پر بچوں کو چاکلیٹس تحفے میں دی گئیں، جس سے ان کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔ پی آئی اے کے اس اقدام کو مسافروں نے خوب سراہا اور اسے ایک خوشگوار اور حب الوطنی سے بھرپور تجربہ قرار دیا۔
قومی ایئرلائن کا یہ منفرد جشن زمین سے بلند ہو کر فضاؤں میں پاکستان کی آزادی کا پیغام لے کر گونجتا رہا۔