موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ اضافہ کر دیا، آؤٹ لک ‘مستحکم’

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ‘Caa1’ سے بڑھا کر ‘Caa2’ کر دی ہے اور ساتھ ہی اسے ‘مستحکم’ آؤٹ لک دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک کی مالی حالت میں بہتری اور آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت اصلاحات کی کامیاب تکمیل کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

رواں برس پاکستانی حجاج کی 3267 شکایات، سب سے زیادہ کمروں کے الاٹمنٹ اور صفائی سے متعلق

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ متوقع ہے، اگرچہ معیشت اب بھی بروقت مالی معاونت پر انحصار کرتی ہے۔ حکومتی مالی پوزیشن بھی مضبوط ہو رہی ہے، تاہم قرضوں کی بروقت ادائیگی کی صلاحیت بدستور کمزور ہے۔

ایجنسی نے خبردار کیا کہ سیاسی غیر یقینی صورتحال اور کمزور حکومتی کارکردگی کریڈٹ پروفائل پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں، لیکن موجودہ ‘مستحکم’ آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مالی حالات میں توازن ہے اور اگر اصلاحات کی رفتار تیز کی گئی تو مزید بہتری ممکن ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق یہ اضافہ پاکستان کے مالی استحکام اور عالمی مالیاتی اداروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ اضافہ کر دیا، آؤٹ لک ‘مستحکم’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!