رواں برس پاکستانی حجاج کی 3267 شکایات، سب سے زیادہ کمروں کے الاٹمنٹ اور صفائی سے متعلق

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ رواں سال حج کے دوران پاکستانی حجاج کی جانب سے مجموعی طور پر 3267 شکایات موصول ہوئیں۔

ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ، افسران کے لیے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی، جسٹس اقبال کلہوڑو کے سخت ریمارکس

اعداد و شمار کے مطابق 1322 شکایات (40.5 فیصد) کمروں کے الاٹمنٹ اور صفائی ستھرائی سے متعلق تھیں، 748 شکایات (22.9 فیصد) بسوں کی تعداد، تاخیر سے آمد اور اضافی بس اسٹاپ کے قیام کے بارے میں تھیں، جبکہ 689 شکایات (21.1 فیصد) کھانے کے معیار، مینیو، معالجوں اور شوگر لیول چیک کرنے سے متعلق موصول ہوئیں۔

مزید 508 شکایات موبائل فون نیٹ ورک، ایپلی کیشنز اور وائی فائی سروس سے متعلق تھیں۔

وزارت نے بتایا کہ شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر نظام اپنایا گیا، آن لائن اور دستی شکایت مراکز 24 گھنٹے فعال رہے اور موصولہ شکایات کو فوری طور پر نمٹانے کی کوشش کی گئی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “رواں برس پاکستانی حجاج کی 3267 شکایات، سب سے زیادہ کمروں کے الاٹمنٹ اور صفائی سے متعلق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!