فاروق ستار کا لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا شکوہ
ْ الیکشن جیت کر کراچی کے لیے 400 ارب روپے سالانہ لیں گے، سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان
کراچی(تشکُّر نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹر فاروق ستار نے شکوہ کیا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ بالکل نہیں، بلدیاتی انتخابات میں بھی دھاندلی کی گئی تھی۔کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 244 سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی حلقے 116 اور 117 کی انتخابی مہم شروع کی ہے، ہم انتخابات سے قبل ان نشستوں پر اپنی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔
فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ہے، کراچی ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، جبکہ اسے 40 ارب کی صرف خیرات ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آئینی ترمیمی بل پر مسلم لیگ ن کو راضی کیا ہے، تمام صوبوں کو یکساں حقوق ملنے چاہئیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن جیت کر کراچی کے لیے 400 ارب روپے سالانہ لیں گے۔