بلا چھیننے کے فیصلے پر خوش نہیں: ناصر حسین شاہ

بلا چھیننے کے فیصلے پر خوش نہیں: ناصر حسین شاہ

آئینی و قانونی طور پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل ٹھیک ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں،رہنما پیپلزپارٹی

کراچی(تشکُّر نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااور سابق وزیربلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر پی ٹی آئی سے بلا چھیننے کے فیصلے پر خوش نہیں ہوں، دل سے چاہتا تھا ان کو بلے کا نشان ملنا چاہیے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی سے تلوار کا نشان چھینا گیا تو ہمیں تیر کا نشان لینا پڑا، پی ٹی آئی کو متفقہ طور پر ایک نشان ضرور ملنا چاہیے تھا

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہائی کورٹ کے فیصلے کو پورے ملک پر لاگو نہیں کیا جا سکتا، عدالت میں پی ٹی آئی کے پاس دلائل اور ثبوت نہیں تھے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف بھی انٹرا پارٹی انتخابات بہتر طریقے سے کرا سکتی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا، بلاول بھٹونے کئی بارکہا سب کولیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آئینی و قانونی طور پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل ٹھیک ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!