کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یشما گل کی بہن کی شادی: ہانیہ عامر اور دنانیر مبین کے رقص نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلی کرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو شامل کیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران مغل، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزار اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان کے لیے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ شکست کی صورت میں سیریز جنوبی افریقہ کے حق میں ختم ہو جائے گی۔

57 / 100

One thought on “کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!