(تشکر نیوز) کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل جناب ذیشان شفیق صدیقی کی زیرِ صدارت کانفرنس روم، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت برانچ انچارجز نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران ایس ایس پی سینٹرل نے افسران کو سختی سے افسرانِ بالا کے احکامات پر عملدرآمد کی ہدایات دیں۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کی ایک ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسٹریٹ کرائم اور وہیکیولر کرائم پر اپڈیٹ حاصل کی۔
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے افسران کو ہدایت دی کہ ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور وہیکیولر کرائم میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
میٹنگ کے دوران انہوں نے گزشتہ سال کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو مبارکباد دی۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام افسران کو مزید محنت اور عزم کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی۔