(تشکر نیوز) کراچی: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے پولیس تھانوں میں اصلاحات کا آغاز کرتے ہوئے 15 کے قریب تھانوں کے ہیڈ محررز کو عہدوں سے ہٹا کر گھر روانہ کر دیا۔ اس اقدام کا مقصد تھانوں میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا بتایا جا رہا ہے۔
معطل کیے جانے والے ہیڈ محررز کی فہرست درج ذیل ہے:
- اے ایس آئی اشرف (پی ایس گلشن)
- اے ایس آئی سید علی عمران (پی ایس بلدیہ)
- اے ایس آئی راؤ فاروق (پی ایس ملیر سٹی)
- اے ایس آئی عمران شبیر (پی ایس عزیز آباد)
- اے ایس آئی محمد انور (پی ایس کورنگی انڈسٹریل ایریا)
- ہیڈ کانسٹیبل رحیل (پی ایس جمشید کوارٹر)
- ہیڈ کانسٹیبل وسیم عباس (پی ایس شارع فیصل)
- ہیڈ کانسٹیبل محمد عدنان (پی ایس سوہراب گوٹھ)
- ہیڈ کانسٹیبل ملک ظہیر (پی ایس ایئرپورٹ)
- ہیڈ کانسٹیبل ساجد (پی ایس فیروز آباد)
- ہیڈ کانسٹیبل حنیف (پی ایس شاہ لطیف ٹاؤن)
- ہیڈ کانسٹیبل رانا آصف (پی ایس میمن گوٹھ)
- ہیڈ کانسٹیبل ملک لیاقت (پی ایس گلستان جوہر)
- ہیڈ کانسٹیبل عمر الرحمٰن (پی ایس ماڈل کالونی)
- ہیڈ کانسٹیبل عمیر درانی (پی ایس پاکستان بازار)
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تھانوں میں شکایات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور کارکردگی میں کمی کے باعث کی گئی ہے۔ کراچی پولیس چیف نے واضح کیا ہے کہ غیر تسلی بخش کارکردگی پر کسی بھی اہلکار کو معافی نہیں دی جائے گی۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے ہیڈ محررز کی تقرری کے حوالے سے سخت معیار طے کیا جا رہا ہے تاکہ تھانوں میں نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔