جولائی میں ترسیلات زر 3.2 ارب ڈالر، گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.4 فیصد اضافہ

کراچی — اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے وطن عزیز کو 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اس میں 7.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اوورسیز پاکستانیوں کے مالی تعاون اور وطن سے وابستگی کا مظہر ہے۔

جنگ میں ناکامی کا بھارتی آرمی چیف کا اعتراف: “آپریشن سندور سوچے سمجھے بغیر شروع کیا”

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں سعودی عرب سے 823.7 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 665.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 450.4 ملین ڈالر اور امریکا سے 269.6 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں یہ مسلسل اضافہ کارکنوں کے اعتماد اور حکومتی پالیسیوں کے مثبت اثرات کا نتیجہ ہے، جن کا مقصد قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کو فروغ دینا اور اس عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “جولائی میں ترسیلات زر 3.2 ارب ڈالر، گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.4 فیصد اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!