ٹرینیڈاڈ — پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج شام ساڑھے 6 بجے ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور پہلے میچ کا وننگ اسکواڈ برقرار رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ آج کا میچ جیت کر گرین شرٹس سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے، جبکہ میزبان ٹیم جیت کے ساتھ سیریز برابر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔