جنگ میں ناکامی کا بھارتی آرمی چیف کا اعتراف: "آپریشن سندور سوچے سمجھے بغیر شروع کیا”

اسلام آباد — پاکستان کے خلاف حالیہ جنگ میں شکست کے بعد بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی کا ایک اور اعترافی بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور سوچے سمجھے بغیر شروع کیا گیا اور بھارت کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ پاکستان کا ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے۔

پاکستان کی 39 وزارتوں و اداروں کو ممکنہ خطرناک سائبر حملے سے خبردار

اپیندر دویدی نے آپریشن سندور کو شطرنج سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ آپریشن میں کرنا کیا ہے اور نہ ہی یہ علم تھا کہ پاکستان کا جواب کس حد تک نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بھارتی فوج پاکستان کے تباہ کن ردعمل سے لاعلم تھی۔

واضح رہے کہ بھارت نے مئی کے پہلے ہفتے میں آپریشن سندور کے تحت بہاولپور سمیت مختلف پاکستانی شہروں پر فضائی حملے کیے، تاہم پاک فضائیہ نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔ اس کے بعد 10 مئی کو پاک فوج نے بھارتی ایئر بیسز، میزائل ڈپو اور فوجی تنصیبات کو فتح میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس سے بھارت کو بھاری نقصان ہوا۔

بھارت نے جنگ ختم کرانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا، جس پر پاکستان نے ثالثی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے جنگ روک دی۔ جنگ کے دوران پاکستان نے بھارتی نقصانات کے شواہد پیش کیے، تاہم مودی حکومت اب تک طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تفصیلات ظاہر نہیں کر سکی۔

گزشتہ روز بھارتی ایئر چیف نے پہلی مرتبہ پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا، لیکن کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان ایئر فورس نے جنگ کے دوسرے روز ہی 0-6 کے اسکور کے ساتھ بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد پیش کیے تھے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “جنگ میں ناکامی کا بھارتی آرمی چیف کا اعتراف: "آپریشن سندور سوچے سمجھے بغیر شروع کیا”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!