کیٹی بندر (رپورٹ: کمال شاہ، میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان فشر فوک فورم) — پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، اور یونین کونسل کیٹی بندر کے اشتراک سے ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
نیو حب کینال منصوبہ وقت سے قبل مکمل، سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز گمراہ کن قرار
کیمپ میں اسکن، سانس، معدہ، اور دیگر عام بیماریوں کی تشخیص و علاج کی سہولیات مفت فراہم کی گئیں، جس سے درجنوں ماہی گیروں اور ان کے اہل خانہ نے استفادہ کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی محترم نعمان صاحب، محترم داؤد صاحب، کیٹی بندر انچارج محترم عبداللہ صاحب، اسسٹنٹ کمشنر محترم فراز صاحب، اور ایڈیشنل سیکریٹری پاپولیشن محترم مہر صاحب نے کیمپ کا دورہ کیا۔
معزز مہمانوں نے نہ صرف کیمپ میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا بلکہ مقامی ماہی گیروں سے بھی ملاقات کی، ان کے مسائل سنے، اور ان کی فلاح کے لیے ادارہ جاتی اقدامات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کیمپ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی برادری کی صحت و بہبود کے لیے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

