کراچی (کرائم رپورٹر) — ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران تین خطرناک اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا ہے۔
کیٹی بندر میں ماہی گیروں کی فلاح کے لیے میڈیکل کیمپ، ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ
پولیس کے مطابق ملزمان کو تھانہ کلری اور نبی بخش کی حدود سے مختلف کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان، سندیپ اور فیاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے تین پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر دیے گئے ہیں، جبکہ انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
