اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدے پر دستخط کے بعد اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی کمپنی وائٹل اور پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی سنرجی کو کے درمیان تیل کے ذخائر کی تلاش اور ترقی سے متعلق شراکت طے پا گئی ہے۔
سندھ حکومت کا بڑا ریلیف، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان
سنرجی کو کی یومیہ آئل ریفائننگ صلاحیت 1 لاکھ 56 ہزار بیرل ہے، جبکہ کمپنی آئندہ پانچ سال میں ریفائنری اپ گریڈ اور دوسرا آف شور ٹرمینل قائم کرنے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک بہتر رسائی حاصل ہوگی اور برآمدات پر عائد محصولات میں کمی متوقع ہے۔ تجارتی معاہدے کا بنیادی مقصد سرمایہ کاری کا فروغ اور توانائی، معدنیات، آئی ٹی اور کرپٹو کرنسی جیسے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں اشتراک کو فروغ دینا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے اور صنعتی ترقی کی راہیں ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں یہ پیش رفت اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
