کراچی: سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لیے ایک بڑا اور انقلابی فیصلہ کرتے ہوئے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد کم آمدنی والے صارفین کو بجلی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے بچانا ہے۔
پنجاب میں مون سون کا چھٹا طاقتور اسپیل، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری، اربن اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ
محکمہ توانائی سندھ کے مطابق اس اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے درخواستیں 20 اگست تک وصول کی جائیں گی۔ صرف وہی صارفین اہل ہوں گے جن کا ماہانہ بجلی کا استعمال 100 یونٹس یا اس سے کم ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں تو مستحقین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے نہ صرف صارفین کو مالی ریلیف ملے گا بلکہ بجلی کے بحران پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
محکمہ توانائی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی درخواستیں جمع کروائیں تاکہ اس سہولت سے بروقت فائدہ اٹھایا جا سکے۔
