مالٹا اور فن لینڈ کا فلسطین کے حق میں دو ریاستی حل کی حمایت کا اعلان علاقائی امن پر زور

ترکیہ کے خبر رساں ادارے ’انادولو‘ کے مطابق مالٹا کے وزیرِاعظم رابرٹ ابیلا نے مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی حمایت اور ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر لکھا کہ مالٹا کا مؤقف مشرقی وسطیٰ میں امن کے حق میں ہمارے اصولی موقف کی عکاسی کرتا ہے۔
سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 9 امیدوار میدان میں پولنگ جرگہ ہال میں ہوگی

رابرٹ ابیلا کا یہ بیان برطانیہ کے نومنتخب وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کے اسی طرح کے بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا، جب کہ فرانس نے چند روز قبل ہی فلسطین کو تسلیم کرنے کے اپنے مجوزہ منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

ابیلا نے مئی میں ابتدائی طور پر ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا، جسے اقوامِ متحدہ کی ایک کانفرنس کے دوران عملی شکل دینا تھا، تاہم کانفرنس مؤخر ہونے کے باعث اس عمل میں تاخیر ہوئی۔

دوسری جانب فن لینڈ نے بھی اسرائیل-فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فرانس کے منصوبے میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ فن لینڈ کی وزیرِ خارجہ ایلینا والتونن نے بدھ کے روز ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ ان کا ملک مشرقِ وسطیٰ میں انسانی تکالیف کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے نیو یارک میں جاری اقوامِ متحدہ کی فلسطین کانفرنس کے دوران ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب کچھ مثبت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

فن لینڈ، فرانس اور دیگر ممالک کے اشتراک سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، غزہ تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی، اور دو ریاستی حل کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں فلسطینی اتھارٹی کی غیر عسکریت پسندی اور حماس کے ہتھیار ڈالنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ والتونن نے کہا کہ دو ریاستی حل نہ صرف فلسطینی عوام کے مستقبل بلکہ اسرائیل کی سلامتی سے بھی جڑا ہوا ہے۔

فن لینڈ کی وزیرِ خارجہ نے ان ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لائیں اور اسے علاقائی سلامتی کے وسیع تر فریم ورک کا حصہ بنائیں۔

انہوں نے قطر، سعودی عرب اور مصر جیسے عرب ممالک کی حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ سے نکالنے کی کوششوں کا خیرمقدم بھی کیا۔

فن لینڈ نے واضح کیا کہ وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ علاقائی استحکام اور سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں کرے گا، تاکہ یہ اقدام فلسطینی خود ارادیت اور اسرائیلی تحفظ کی متوازن حمایت بن سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “مالٹا اور فن لینڈ کا فلسطین کے حق میں دو ریاستی حل کی حمایت کا اعلان علاقائی امن پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!