الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، پولنگ کے لیے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔
روس اور جاپان میں شدید زلزلہ سونامی الرٹس جاری متعدد افراد زخمی جوہری تنصیبات محفوظ
ای سی پی کے مطابق اس نشست پر مجموعی طور پر 9 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 خواتین آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لے رہی ہیں، جب کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی امیدوار شازیہ بی بی بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جن خواتین نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، ان میں سمیرا شمس، صائمہ خالد، مشال اعظم، مومنہ خالد، مہتاب ظفر اور ایک اور خاتون امیدوار شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یہ انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا اور پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ انتخابی عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنایا جا سکے۔
یہ سینیٹ کی نشست پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
