فیصل آباد اغوا کے بعد دو کمسن بچوں کی لاشیں قبرستان سے برآمد

تھانہ صدر کے علاقے میں اغوا کیے گئے دو معصوم بچوں کی لاشیں آج قبرستان سے برآمد ہو گئیں، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
منڈی بہاؤالدین بیٹے نے زمین کی رقم کے تنازع پر والدین اور بیوی کو قتل کر دیا

پولیس کے مطابق 6 سالہ ام کلثوم اور 3 سالہ وارث کو گزشتہ روز تھانہ صدر کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا، جن کی لاشیں آج صبح مقامی قبرستان سے ملی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فیصل شہزاد موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اور جلد مجرموں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جب کہ شہریوں نے واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے قبرستان سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او فیصل شہزاد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “فیصل آباد اغوا کے بعد دو کمسن بچوں کی لاشیں قبرستان سے برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!