آپریشن سندور پہلگام حملہ اور پارلیمنٹ میں خاموشی چدمبرم کے بیان سے بھارتی سیاست میں ہلچل

بھارت کے سابق وزیر داخلہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم کے تازہ انٹرویو نے ملکی سیاست میں بھونچال پیدا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں جاری آپریشن سندور پر بحث سے قبل چدمبرم کے انکشافات اور سوالات نے بی جے پی حکومت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔
فیصل آباد اغوا کے بعد دو کمسن بچوں کی لاشیں قبرستان سے برآمد

چدمبرم نے خبررساں ویب سائٹ دی کوئنٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مبینہ حملے کے حوالے سے یہ مان لینا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے، کسی مصدقہ ثبوت کے بغیر محض مفروضہ ہے۔ ان کا کہنا تھا:
"کیا نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے حملہ آوروں کی شناخت کی؟ ہو سکتا ہے وہ بھارتی شہری ہوں، تو پھر بغیر شواہد کے پاکستان پر الزام کیوں؟”

چدمبرم نے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ "آپریشن سندور” میں بھارت کو پہنچنے والے نقصان کو چھپا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ
"جنگ میں دونوں طرف نقصان ہوتا ہے، اگر بھارت کو بھی نقصان پہنچا ہے تو قوم کو بتایا جائے، جیسے دوسری جنگ عظیم کے دوران چرچل اپنے عوام کو مسلسل آگاہ رکھتا تھا۔”

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی پارلیمنٹ میں مسلسل خاموشی پر بھی سوال اٹھایا:
"وزیراعظم جلسوں میں تو خطاب کرتے ہیں مگر پارلیمنٹ میں نہیں، یہ جمہوریت کی توہین ہے۔”
انہوں نے دعویٰ کیا کہ "اصل میں جنگ بندی کا اعلان بھارت نے نہیں، بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا، جس پر بھارت کو عمل کرنا پڑا۔”

بی جے پی نے چدمبرم کے ان بیانات کو "پاکستان کو کلین چٹ دینے کے مترادف” قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں 26 سیاحوں کی مبینہ ہلاکت کے بعد مودی حکومت نے نہ صرف پاکستان پر براہِ راست الزام عائد کیا بلکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا، واہگہ بارڈر بند کر دیا، بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ واپس بلایا، اور پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔

جوابی طور پر پاکستان نے بھی سفارتی اور ویزہ تعلقات معطل کیے اور بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی، جو تاحال بحال نہیں کی گئی۔

بعد ازاں 7 اور 10 مئی کی رات کو بھارت نے پاکستان کی شہری و عسکری تنصیبات پر میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید ہوئے۔ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے "آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت بھارت کی متعدد عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور 6 بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے، جن میں جدید رافیل بھی شامل تھے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “آپریشن سندور پہلگام حملہ اور پارلیمنٹ میں خاموشی چدمبرم کے بیان سے بھارتی سیاست میں ہلچل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!