کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سٹی پیر جو گوٹھ، ضلع خیرپور کے پارٹی رہنما عدیل لاڑک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم عدیل لاڑک کی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
