پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی جانب سے شہر میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے پٹھان کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک اسٹریٹ کریمنلز اسلم خان، ہاشم اور فضل امین کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں مضر صحت مواد برآمد

ترجمان رینجرز کے مطابق، گرفتار ملزمان کراچی کے علاقوں ناظم آباد، سائیٹ ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ہاشم اور فضل امین کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جن کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کے لیے فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!